• news

دھمکیاں مل رہی ہیں ریاست تحفظ دے الیکشن لڑنے والے خواجہ سرائوں کا مطالبہ

اسلام آباد( آن لائن) عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن میں مالی، معاشی قانونی پیچیدگیوں کے باعث صرف چار خواجہ سراء انتخاب 2018ء لڑنے کیلئے اہل قرار پائے ہیں، الیکشن ایکٹ میں فیس بڑھاکر بھی محروم طبقے کو الیکشن سے دور رکھنے کی سازش کی گئی، 40لاکھ کی حد بھی ناجائز اقدام سے عام طبقہ 40لاکھ کہاں سے لائے، یہ اخراجات صرف امیر طبقہ برداشت کر سکتا ہے، مردم شماری میں بھی خواجہ سراؤں کی تعداد 10ہزار 412بتا کر زیادتی کی گئی اتنی تعداد تو صرف جڑواں شہروں میں موجود ہے، این اے 53سے قومی اسمبلی کے امیدوار خواجہ سراء ندیم کشش کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں سے رابطہ کیا مگر بشمول تبدیلی کا دعویٰ کرنے وا لی جماعت کسی نے ٹکٹ نہ دیا۔ این اے142کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن