الیکشن اگر بلاول جیتیں گے تو اچھی بات ہوگی،انیس قائم خانی
کراچی (اے این این)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے عمران خان اور شہباز شریف کو چار سال 8 ماہ بعد ہی کراچی کیوں یاد آتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن اگر بلاول جیتیں گے تو اچھی بات ہوگی ۔حیدرآبادمیں انتخابی مہم کے موقع پر پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف کو چار سال 8 ماہ بعد ہی کراچی کیوں یاد آتا ہے؟ الیکشن اگربلاول جیتیں گے تو اچھی بات ہے، تاہم پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کوسندھ کی تباہی کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔ایم کیوایم پاکستان نے پری پول ریگنگ کا الزام لگاتے انتخابی عمل سے متعلق کئی تحفظات ظاہر کیے۔ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پرچم اور بینرز ہٹائے جارہے ہیں کارکن گرفتار کیے جا رہے ہیں، اس صورتحال میں ہماری جماعت الیکشن کے دوران دیا جلائے رکھنا مہم چلانا چاہتی ہے۔عمران خان کے دورے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ عمران خان کو ایم کیو ایم کے ووٹرز کرارا جواب دیں گے۔دریں اثناء ادھر ایم کیوایم پاکستان نے پری پول ریگنگ کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی عمل سے متعلق کئی تحفظات ظاہر کر دیئے ہیں۔