• news

پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات نہ دینے والے امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والے امیدواروں کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے کالم ایل میں پاسپورٹ کی تفصیلات چھپائیں، پاسپورٹ کی تفصیلات ریکارڈ پر نہ آنے سے امیدواروں کے اقامے، غیر ملکی شہریت، ویزے کی نوعیت کا تعین ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن