• news

دہشتگردی کا الزام :مصر میں اخوان المسلمون کے 21 حمایتیوں کو10 سے25سال قید

قاہرا (سنہوا) مصری عدالت نے ججوں، پولیس اور فوجیوں پر حملے کے لئے سیل بنانے کے الزام پر اخوان المسلمون کے 21 حمایتیوں کو 10سے 25برس تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ کریمنل کورٹ نے 14ملزموں کو 25سال‘ 6 کو 15 جبکہ ایک ملزم کو 10برس تک جیل بھیجنے کی سزا دی ہے۔ ان میں سے 13ملزم حراست میں ہیں، جن میں سابق صدر مرسی کے مشیر خزانہ عبداللہ شہاتہ بھی شامل ہیں‘ ان کے قبضے سے گنیں اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ مرسی 20برس سزا کاٹ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن