احتساب عدالت کا فیصلہ مذاق، سمجھ سے بالاتر ہے، مریم اورنگزیب کی گفتگو
اسلا م آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مذاق ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے ہمیں اس فیصلے کی توقع تھی، فیصلہ نواز شریف کے لئے نیا نہیں ہے۔ نواز شریف گرفتاری کے لئے تیار ہیں گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے خلاف نیب کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے ہمیں اس فیصلے کی توقع پہلے سے تھی کھڑا وقت کا اندازہ رہاہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو نوا زشریف کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے یہ فیصلہ نواز شریف کے لئے نیا نہیں ہے فیصلہ محض مذاق ہے نواز شریف گرفتاری کے لئے تیار ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ پناہ وہ لیتے ہیں جو آئین کو ردی کی ٹوکری میںپھینکتے ہیں۔ پراسیکیوشن کے پاس کرپشن کی کوئی ثبوت نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عمومی اثاثے نواز شریف کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرامن طریقے سے احتجاج کریں۔ اپیل کے لئے وکلاء سے مشاورت ہو رہی ہے۔
مریم اورنگ زیب