اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا‘ سفری پابندیاں ختم
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دوست زلفی بخاری پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے معاملہ کی تحقیقات کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی جبکہ عدالت نے نور خان ایئر بیس سویلین استعمال میں لانے کی تحقیقات کی استدعا مسترد کر دی۔ زلفی بخاری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ان کا نام وزارت داخلہ کی بلیک لسٹ سے نکالا جائے ان کا نام بلیک لسٹ میںڈالنا خلاف قانون ہے اور ان پر عائد سفری پابندیاں ختم کی جائیں۔ زلفی بخاری نے اپنا نام بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے معاملہ کی تحقیقات کی بھی استدعا کی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی جبکہ عدالت نے زلفی بخاری کی سفری پابندیاں ختم کی استدعا منظور کر لی جبکہ ایک شہری کی جانب سے نور خان ایئر بیس کے پرائیویٹ استعمال کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے یہ درخواست بھی مسترد کر دی۔ عدالت نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے فوری نکالنے اوران پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کی عمرے کے لیے روانگی اور وزارت داخلہ کی جانب سے چھ روز کے لیے نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے خلاف ایک شہری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔
زلفی بخاری