• news

میٹرو نہیں بناتے‘ غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں‘ خیبر پی کے میں ہسپتال بنا نہ یونیورسٹی : بلاول

رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہید بی بی کے بعد ایک خلا پیدا ہو گیا تھا آصف زرداری نے مشکل حالات میں پی پی کو سنبھالا بی بی شہید کا وعدہ نبھانے اور پاکستان کو بچانے کیلئے نکلا ہوں بے نظیر کی شہادت کے بعد کارکنوں کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتا۔ پی پی نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج جس طرح یہاں استقبال ہوا فخر سے کہہ سکتا ہوں بی بی تیرا قافلہ رکا نہیں۔ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے خیبر پی کے میں نہ کوئی نیا ہسپتال بنا اور نہ ہی کوئی یونیورسٹی بنائی گئی کیا جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے تخت رائیونڈ نے کچھ کیا؟ ہم میٹرو نہیں بناتے غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ پی پی نے سندھ میں امراض دل کے آٹھ ہسپتال بنائے سندھ میں سات نئی یونیورسٹیاں بنائیں۔ پی پی نے 1800 کینال کو پکا کیا۔ ہم سارے کسانوں کو رجسٹر کرائیں گے۔ بے نظیر کسان کارڈ جاری کریں گے عورتوں کو تحفظ اور اقلیتوں کو حقوق دلانے کیلئے اقتدار چاہتا ہوں پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اقتدار چاہتا ہوں میں کسانوں، مزدوروں اور بیروزگاروں کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں پاکستان نے بچانے کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں جس میں مجھے عوام کا ساتھ چاہئے پی پی کا منشور عوام دوست ہے۔خان گڑھ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل بروز اتوار خان گڑھ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

بلاول

ای پیپر-دی نیشن