• news

فیصلہ نئے پاکستان کی شروعات‘ بڑے ڈاکو اقتدار میں نہیں‘ جیل جائیں گے : عمران خان

لوئر دیر (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے۔ عوام بتائیں منی لانڈرنگ کیا ہوتی ہے؟ عوام کا پیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا جاتا ہے۔ قوم کا سب سے بڑا ڈرامے باز شہباز شریف ہے۔ لوئر دیر مں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا شریف خاندان نے پنجاب میں 6 بار حکومت کی، آج شہباز شریف کہتا ہے اب سڑکوں پر نہیں انسانوں پر خرچ کروں گا۔ ایک بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو دھو ڈالا۔ آج ہماری اوسط آمدنی مشکل سے 1500 ڈالر ہے۔ ہماری ایکسپورٹ ہانگ کانگ کے برابر تھی۔ قوم ترقی تب کرتی ہے جب انسانوں پر سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ ہم آج نیچے جا رہے ہیں اور باقی ممالک آگے جا رہے ہیں۔ قوم کو مقروض کرکے حکمران ارب پتی بن گئے۔ میں نے ڈھائی سال پہلے کرپشن مافیا کے خلاف جنگ شروع کی۔ آج کرپشن کے گاڈفادر کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔ اسحاق ڈار کے بچے بھی اب ارب پتی بن گئے ہیں۔ عوام کے اس طرح باہر نکلنے کا مطلب ہے ہم نے عوام کو مایوس نہیں کیا۔ شہباز شریف چھوٹے چھوٹے کمروں میں جلسیاں کر رہے ہیں۔ سروے کروا لیں خیبر پی کے کا تعلیمی نظام سب سے اچھا ہے۔ شہباز شریف اس لئے جلسہ نہیں کر رہا کہ عوام سوال کریں گے۔ پہلی بار کسی حکومت نے ایک ارب 18 کروڑ درخت لگائے۔ جو میں بولتا ہوں شہباز شریف بولنا شروع ہو جاتے ہیں۔ پچیس جولائی کے بعد سارے پاکستان کو ہرا کر دیں گے۔ شہباز شریف کوئی بات تو اپنی عقل سے کرو۔ نواز شریف نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں۔ پانامہ کو عدالت میں لے جانے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔ میری 22 سالہ جدوجہد کی وجہ سے ایک طاقتور کو سزا ہوئی، ان چوروں کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے۔ پہلے صرف کمزور اور غریب جیل جاتے تھے، طاقتور لوگوں کو پاکستان کے ادارے نہیں پکڑ سکتے تھے۔ پہلی بار طاقتور کو سزا ہوئی ہے، پاکستان میں اب بڑے ڈاکو اقتدار میں نہیں آئیں گے بلکہ جیل جائیں گے۔ پاکستان کرپشن کی وجہ سے بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا، عدالتی فیصلہ نئے پاکستان کی شروعات ہے۔ شریفوں اور زرداری نے کرپشن کرنے کیلئے ملکی ادارے تباہ کئے، دراصل شریف برادران نے سیاست میں کرپشن شروع کی۔ کرپشن کا کینسر ملک کو دیمک کی طرح کھا گیا، میں سیاست میں انہی دونوں بھائیوں اور آصف زرداری کی وجہ سے آیا۔ 26 جولائی کو ایک نئے پاکستان کا سورج ابھرے گا۔ عوام دو نفل پڑھیں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے سیاست میں آیا ہوں۔ ضیاءدور میں نواز شریف اور شہباز شریف نے لوگوں کو خریدنا شروع کیا۔ الیکشن میں لوگوں کو ووٹ دینے کیلئے باہر نکالنا ہے۔ اللہ کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔ اللہ کا کرم ہوا کہ نواز شریف کے بیٹوں نے کہا کہ ہاں فلیٹ ہمارے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہماری پاکستان اور بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ اس نظام میں صرف کمزور اور غریب پکڑے جاتے تھے، خواجہ آصف کہتے تھے کہ میاں صاحب فکر نہ کریں لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے۔ مخالفین نے میرا منہ بند کرنے کیلئے میرے خلاف 32 مقدمات درج کرائے۔ لاہور میں عمران خان نے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواران سے عبدالعلیم خان کے آفس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہے کہ پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے پہلی مرتبہ کسی بڑے ڈاکو پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ اب طاقتور کا بھی احتساب ہونے جا رہا ہے۔ نوازشریف یا کسی کی ذات سے نہیں بلکہ سسٹم کی مضبوطی سے غرض ہے اور کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے یہ کہتے ہیں کہ وہ عوام کے پاس جائیں گے میں بھی عوام میں موجود ہوں، لوگ کبھی ایسے شخص کیلئے باہر نہیں نکلیں گے جس نے قوم کے3سو ارب روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائی ہوں، نوازشریف کو علم ہونا چاہئے کہ عوام مینڈیلا کیلئے باہر نکلتے ہیں مارکوس کیلئے نہیں، شہباز شریف کی خوش قسمتی ہے ورنہ وہ حدیبیہ کیس میں منی لانڈرنگ میں قابو آ چکے ہوتے، بڑے بھائی کے بعد اب چھوٹے بھائی کی باری ہے۔ انہوں نے لاہور سے لیگیی رہنما چودھری عبدالغفور سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک کو لوٹا ہے اس لئے جیل جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نوازشریف کو مجھے کیوں نکالا؟ کابالٓاخر جواب مل گیا کہ اسے چور اور منی لانڈر ہونے کی وجہ سے جیل بھیجا گیا ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ نوازشریف پاکستانی قوم کے سامنے بے نکاب ہو گیا ہے، کرپشن کے خلاف جدوجہد پر پوری قوم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
ة
عمران

ای پیپر-دی نیشن