آسٹریلیا نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے ہرا دیا، فائنل کل پاکستان سے ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز کے میچ میں میزبان زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔زمبابوے نے 9 وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔ سولومون نے 52 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ اینڈریو ٹائے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ آسٹریلین ٹیم صرف 26رنز پر اپنے دونوں اوپنرز کپتان ایرون فنچ اور ایلکس کیری کی خدمات سے محروم ہو گئی لیکن میکسویل اور ہیڈ نے تیسری وکٹ کیلیے 103 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔میکسویل نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم نے ایک گیند قبل ہدف حاصل کر کے میچ میں 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔اینڈریو ٹائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔