• news

لیونل میسی پر تنقید ‘روسی شائق نے بیوی کو طلاق دید ی

ماسکو (سپورٹس ڈیسک )میسی اور رونالڈو کے شائقین میں اپنے اپنے پسندیدہ فٹ بالرز کو بہترین ثابت کرنے کیلئے کئی مرتبہ بدترین جھگڑے بھی ہوئے لیکن حال ہی میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں پر بحث نے میاں بیوی کے درمیان ایسا کام کروا دیا کہ ہر کوئی کانپ اٹھا۔روس کے مقامی اخبار کے مطابق ارجنٹائن نے ورلڈکپ میچ میں نائیجیریا کو شکست دے کر پری کوارٹرفائنل راونڈ میں جگہ بنائی تو آرسن اور لیوڈملا نامی جوڑے میں بحث کا آغاز ہو گیا۔ شوہر ارجنٹائن کی فتح کا جشن منا رہا تھا لیکن اس کی بیوی اس بات پر بضد تھی کہ رونالڈو اپنے حریف میسی سے بہتر ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث شدت اختیار کرتے ہوئے جھگڑے میں بدل گئی اور شوہر نے اپنا تمام سامان باندھ کر بیوی کو طلاق دی اور اپنی راہ لی۔ آرسین نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی میری بیوی میسی کا مذاق اڑا رہی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن