چین کے شیف نے تربوز پر میسی رونالوڈو کی تصاویر تراش لیں
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) چین کے ماہر شیف نے فٹبال کا جشن مناتے ہوئے تربوز پر فٹبال سٹارز کے خوبصورت پورٹریٹس تراش لئے۔ چین کے شہر شن یانگ سے تعلق رکھنے والے زونگ من جیانگ نامی ماہر شیف نے تیز دھار والی چھری کی مدد سے تراش خراش کے بعد لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈ و دیگر فٹبال کھلاڑیوں کی تصاویر بنا کراپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ۔