پنجاب میں 8.7 ملین لائیو سٹاک فارمرز کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب میں 8.7 ملین لائیو سٹاک فارمرز کا ڈیٹا کمپیوٹرائز کیا گیا ہے تاکہ صوبہ کے گلہ بان افراد کو جانوروں کی افزائش نسل کے جدید طریقوں اور بیماریوں سے بچانے کے حوالے سے موثر اقدامات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا سکے۔ پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے حکام نے کہا ہے کہ صوبہ میں لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کے لئے آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کے شعبہ میں لائیو سٹاک کا حصہ 58.3 فیصد ہے جو زرعی شعبہ کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہی ہیں جس سے دودھ اور گوشت کی قومی پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی۔