رینالہ خورد: جنوبی افریقہ میں قتل کے بعد جلائے جانیوالے کی نعش آبائی گائوں پہنچ گئی، علاقے میں سوگ کا سماں
رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ میں قتل کے بعد جلائے جانیوالے پاکستانی شہری کی نعش آبائی گاؤں پہنچ گئی۔ ہر طرف سوگ کا سماں ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ نواحی گاؤں 4ن آر اے کا بلال حسین عرصہ 11سال سے جنوبی افریقہ روزگار کے سلسلہ میں مقیم تھا گزشتہ دنو ں جنوبی افریقہ میں قتل کے بعد اسے زندہ جلا دیا گیا جس کی وجوہات ابھی تک معلو م نہیں۔ مرحو م دو معصو م بچوں کا باپ تھا۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ لواحقین نے حکومت پاکستان سے فوری واقعہ کی انکوائری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔