• news

حاصل پور: فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی، بغیر اطلاع شہر سے غائب ہونے پر کالعدم تنظیم کے 2کارکن گرفتار

حاصل پور (نامہ نگار) فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر اطلاع شہر سے غائب ہونے پر کالعدم تنظیم کے دوکارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی حاصل پور نے کالعدم تنظیم کے دوکارکنوں ملک محمد اجمل گوگا اور مولانا تنویر احمد کو فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر اطلاع شہر سے غائب ہونے پر گرفتار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن