• news

حویلی لکھا: مکان سے تین روز پرانی تعفن زدہ نعش برآمد، بیوی روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی

حویلی لکھا ( نامہ نگار) روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کا شوہر کمرہ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ تین روز قبل ہی متذکرہ شخص کا انتقال ہو گیا تھا۔ تعفن پھیلنے پر اہل محلہ کو علم ہوا۔ حویلی لکھا گلی حبیب بینک والی کے مقام پر چالیس سالہ نوجوان ملک محمد افضل کی بیوی کچھ عرصہ قبل روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی، گزشتہ روز اہل محلہ نے مکان سے تعفن آنے پر شور مچایا تو علم ہوا کہ مبینہ روٹھ کر میکے جانے بیوی کا شوہر گزشتہ تین روز قبل فوت ہو چکا تھا۔ متوفی کے قریب سے منشیات بھی برآمد ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن