باشعور عوام صادق اور امین امیدواروں کو ووٹ دینگے: سائرہ بانو
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کی نامزد امیدوار حلقہ 149سائرہ بانو نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی۔157کے امیدوار محمد شعیب شیرانی کے حلقہ میں بہار شاہ روڈ میں انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر طاہر ربانی،حاجی محبوب عالم و دیگر بھی موجود تھے۔سائرہ بانو نے مسلم گنج کے علاقہ میں ڈور ٹوڈور مہم کی اور خواتین سے گھروں میں جا کر 25جولائی کو اللہ اکبر تحریک کے انتخابی نشان کرسی پر مہر لگانے کی درخواست کی۔ سائرہ بانو نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکی ہے اس بار صادق و امین امیدواروں کو ووٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں عوام بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔