ضلعی انتظامیہ نے حال روڈ پر بننے والا گڑھا پر کر دیا
لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ نے حالی روڈ گلبرگ میںسٹرک سے ملحقہ گڑھے کو بھر دیا ہے ۔اس بارے ڈی سی لاہورکیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ اے سی (ماڈل ٹائون) مظہر احمد نے کام اپنی نگرانی میں ساراکام کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڑھے کی موجودگی کا علم ہوتے ہی اس پر کام شروع کر دیا گیا تھاا وررات گئے بھاری مشینری سے گڑھے کو بھردیا گیا تھا اب پتھر ڈالنے اور کمپکشن کا کام جاری ہے۔