عدالتی فیصلہ خوش آئند، 436 کرپٹ افراد سے بھی حساب لیا جائے : معصوم حسین نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمہ کرپٹ شخص کو سزا سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ قوم کی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے باقی 436عناصر سے بھی حساب لیا جائے۔ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ملکی معیشت کی تباہی اور عوام کی محرومیوں کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔ عوام کرپٹ عناصر کو ووٹ بھی نہیں دیں گے.