• news

کرپشن کرنیوالوں کو سزا ضرور دی جانی چاہئے: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کرپشن جس نے بھی کی ہے، اسے سزا ضرورملنی چاہیے۔ انتخابی عمل میں مداخلت کے عمومی تاثر کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ افسوسناک بات ہے کہ صرف سیاستدانوں کا احتساب ہورہا ہے۔ کرپٹ عناصر کی وجہ سے پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو ہی کمزور کیا جارہا ہے۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ سیاسی عمل میں مداخلت کی اطلاعات جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن