مریم نواز کی جگہ این اے 127 سے علی پرویز ملک پی پی 173سے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری ریٹرننگ افسروں کو تبدیلی کیلئے درخواستیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے این اے 127میں مریم نوازشریف کی جگہ الیکشن لڑنے کے لئے علی پرویز ملک اور پی پی 173میں عرفان شفیع کھوکھر کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔ دونوں مریم نوازشریف کے کورنگ امیدوار تھے۔ معلوم ہوا ہے علی پرویز ملک نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی ہے مریم نواز کا ٹکٹ واپس کر دیا جائے وہ ان کی جگہ ٹکٹ جمع کرانا چاہتے ہیں۔ ایس پی ایک درخواست عرفان شفیع کھوکھر نے بھی دی ہے۔
ٹکٹ/ درخواستیں