• news

بنوں : ایم ایم اے امیدوار کے قافلے پر بم حملہ شیریں ملک سمیت 8 افراد زخمی

تمپ، بنوں (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) بی این پی عوامی کے رہنماﺅں احسان شاہ اور اصغر رند پر حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بلوچستان کے ضلع تربت علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء سید احسان شاہ اور میر اصغر رند کی گاڑی پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب دونوں رہنماء انتخابی مہم کے سلسلے میں رودبان جارہے تھے تاہم حملے میں دونوں رہنماء محفوظ رہے، حملہ آور فرار ہوگئے بی این پی کے رہنماﺅں احسان شاہ اور اصغر رند کا کہنا ہے وہ اس طرح کے حملوں سے ڈرنے والے نہیں، کارکن حوصلہ رکھیں اور اپنی الیکشن مہم جاری رکھیں، واضح رہے کہ بی این پی عوامی کے رہنما اور امیدوار برائے پی بی 48اصغر رند پر اس سے قبل بھی ان کے گھر پر بم حملہ کیا گیا تھا جس سے گھر کا آدھا حصہ تباہ ہوگیا۔ دریں اثناءبنوں کے علاقے میں بکا خیل میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایم ایم اے کے پی کے 89 سے امیدوار شیرین ملک سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق بم حملہ شیرین ملک کے قافلے پر کیا گیا بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ/ بم حملہ

ای پیپر-دی نیشن