• news

خورشید شاہ کی طبیعت خراب انتخابی مہم چھوڑ کر واپس چلے گئے

سکھر(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید طبیعت خراب ہونے پر انتخابی مہم چھوڑ کر واپس چلے گئے، تمام پروگرام ملتوی کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ انتخابی مہم کیلئے جعفر آباد جا رہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی ،جس پر خورشیدشاہ کا این آئی سی وی ڈی میں معائنہ کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا جس کے بعد خورشید شاہ نے تمام پروگرام ملتوی کردیئے اورقافلے سمیت جیکب آباد سے واپس سکھر لوٹ گئے۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن