;جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل نے سماعت اوپن کورٹ میں کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم جوڈیشل کونسل نے ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت اوپن کورٹ میں کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سپریم جوڈیشنل کونسل میں ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ نے کی جس میں کہا گےا کہ جج شوکت صدیقی کا موقف تسلیم کرلےا گےا ہے ان کے خلاف دائر شکائتی ریفرنس کی انکوائری اوپن کورٹ میں کی جائے ۔ اس حوالے سے 30جولائی کو اوپن کورٹ میں شہادتیں قلم بند ہونا شروع ہوں گی ، شکایت 2015ءمیں کونسل میں دائر کی گئی تھی جس میں اختےارات کے ناجائز استعمال، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،ودیگر بے ضابطگیوں کا الزام لگاےا گےا تھا ، جس کے خلاف جج شوکت صدیقی نے اپیل دائر کی تھی کہ ان کے خلاف ریفرنس کی سماعت اوپن کورٹ میں کی جائے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک حاضر سروس جج کے خلاف کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہورہی ہے۔
منظوری