;سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے عدالتی فیصلہ کی ٹائمنگ کو غلط قرار دیدیا
اسلام آباد (جاوید صدیق) ملک کی اکثر بڑی جماعتوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف فیصلے کی ٹائمنگ کو غلط قرار دیا ہے۔ ان جماعتوں کا خیال ہے کہ انتخابی مہم کے دوران اس فیصلے کا سیاسی فائدہ مسلم لیگ (ن) کو ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی‘ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت کئی سیاسی رہنما¶ں نے نیب عدالت کے فیصلے کی ٹائمنگ کو غلط قرار دیا ہے۔ ان سیاسی لیڈروں کا خیال ہے کہ اس فیصلے کا مسلم لیگ (ن) سیاسی فائدہ اٹھائے گی اور اپنے آپکو ریاستی انتقام کا ہدف بنا کر پیش کریگی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے نیب عدالت کے فیصلے کا کھل کر خیرمقدم کیا ہے۔ مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز کی واپسی اور ان کی گرفتاری کو مسلم لیگ (ن) سیاسی طور پر کیش کرانے کی کوشش کریگی۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ فیصلے کے قانونی میرٹ کا سوال الگ ہے لیکن اس فیصلے سے سیاسی فائدہ اٹھایا جائیگا۔
فیصلہ / ٹائمنگ