• news

نوازشریف کیخلاف فیصلے کی ٹائمنگ پر اختلاف، عمران نے سیاست سے شائستگی ختم کردی: اسفند یار

چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عمران خان نے سیاست سے شائستگی ختم کر دی ہے۔ عمران سیاسی تقریر نہیں کر سکتے گالم گلوچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نوازشریف کے خلاف فیصلے کے وقت پر اختلاف ہے پہلے الیکشن ہوتے پھر فیصلہ آ جاتا فیصلے سے تاثر ہے کہ یہ ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانا ہے۔ خان صاحب اگر ہمت ہے تو آﺅ میدان میں ، میں بھی اپنے اثاثے رکھتا ہوں آپ بھی رکھو۔
اسفند یار

ای پیپر-دی نیشن