الیکشن کمشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران شاہد خاقان سمیت 13 امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان، شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے امیدواروں کو 29 گھنٹے میں پینافلیکس اتارنے کی ہدایت کر دی اور کہا ہے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شوکاز نوٹس جماعت اسلامی کے میاں اسلم، آزاد امیدوار زبیر فاروق، چودھری رضوان، راجہ خرم، افضل کھوکھر، سید سبط الحسن شاہ، اسد عمر، راجہ عمران اشرف، انجم عقیل، طارق فضل چودھری کو جاری کئے گئے ہیں۔
نوٹس