• news

کوارٹر فائنل میںبیلجیئم سے شکست میرے کیر یئر کا بد ترین دن تھا :نیمار جونیئر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) برازیل کے سٹار فٹ بالر فارورڈ کھلاڑی نیمار جونیئر نے کہا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میںبیلجیئم سے شکست میرے کیر یئر کا بد ترین دن تھا ۔ میچ ہار کر بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہوئے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کوارٹر فائنل میں اچھے کھیل کامظاہرہ نہیں کرسکے ۔ برازیل ٹیم چھٹی بار ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ تھی ۔ کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بھی اچھا اور ہم آہنگی کے ساتھ کھیل رہے تھے ۔ 26سالہ کھلاڑی آئندہ ورلڈ کپ تک تیس سال کے ہو جائیں گے ۔ انہوں نے اگلا میگا ایونٹ کھیلنے کا بھی اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے تھے کہ آگے بڑھ سکتے ہیں‘کنڈیشنز بھی ہماری فیور میں تھیں مگر بد قسمتی سے میچ نہیں جیت سکے ۔ ٹیم چاہتی تھی کہ تاریخ رقم کریں مگر ایسا نہیں ہوسکا ۔ یہ ہماراوقت نہیں تھا ‘فٹبال کھیلنے کیلئے ایسے کمبی نیشن اور طاقت بنانا بہت مشکل ہے ۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ خدا ہماری مد د کرے گااور ہم اپنی طاقت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ خدا کا کبھی ناشکر گزار نہیں ہوا ۔ شکست پر بھی خدا کا شکر ادا کرتا ہوں ‘اسی پر یقین رکھتا ہوں ۔ شاید شکست ہی بہتر ہو‘آئندہ کیلئے کامیابی عطا ء کرے گا۔ ٹیم کا حصہ بن کر بہت زیادہ خوش ہوں ۔

ای پیپر-دی نیشن