ٹی سی ایل کے تحت لاہور میں فیفا 18 شو ڈاؤن کا انعقاد
لاہور (پ ر) عالمی ٹی وی انڈسٹری کی سرکردہ او رایل ای ڈی ٹی وی کی تیاری میں دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ٹی سی ایل کی جانب سے لاہور کے پیکیجز مال میں فٹ بال گیمنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کا بنیادی مقصد فٹ بال کے نوجوان شائقین کے جوش و جذبے کو فروغ دینا تھا ایونٹ میں ایک ہزار سے زائد گیمرز نے شرکت کرکے فیفا ورلڈ کپ 2018ء سے اپنی محبت اور جوش و خروش کا بھرپور اظہر کیا شرکاء کیلئے انعامات بھی رکھے گئے جس میں ٹی سی ایل کے گلوبل برانڈ ایمبسیڈر نیمار جونیئر کی مرچنڈائز فور کے یو ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز اور نقد انعامات شامل تھے ٹی سی ایل پاکستان کی جنرل منیجر سنی یانگ کا کہنا تھا کہ گیمنگ شوڈائون صارفین کو نہ صرف گیمنگ اور فٹ بال سے متعلق ان کے جوش و جذبے کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کیلئے تھا بلکہ عوام کو ہماری مصنوعات کے تجربے سے روشناس کرانے کا بھی بہترین موقع تھا ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی کامیابی پر انتہائی پرمستر سپورٹس مارکیٹنگ ٹی سی ایل کی گلوبل برانڈ اسٹریٹجی کا کلیدی جز ہے جیسا کہ نیمار جونیئر ہمارے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ پاکستان میں اس قسم کے گیمز کے فروغ کیلئے تعاون کرتے رہیں گے۔