• news

ومبلڈن‘ کبوتروں کو بھگانے والے باز ’روفس‘ کی ذمہ داری بڑھ جائیگی

لندن(سپورٹس ڈیسک)آل انگلینڈ کلب ٹینس انتظامیہ نے ومبلڈن کے دوران کبوتروں کو دور بھگانے کیلئے ’ روفس ‘ نامی باز رکھا ہوا ہے۔کلب کی انتظامیہ نے کورٹ ون پر نئی چھت نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا جو آئندہ برس سے فعال ہوگی، باز کو سنبھالنے والی ایموجین ڈیویس نے میڈیا کو بتایا کہ کئی مقامات پر اب بھی کبوتر آکر پڑائو ڈالتے ہیں، روفس کو وہاں لے جایا جائے گا، ایسے میں اس کی ذمے داری دگنی ہوجائے گی۔واضح رہے کہ آئندہ برس جب مکمل چھت فعال ہوگی تو ممکنہ طور پر ہمیں 2 باز درکار ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن