• news

فیصل آباد: بچے کو اغوا کرنے والا قریبی رشتہ دار تین ساتھیوں سمیت گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سی پی فیصل آباداشفاق احمد خان ، ایس ایس پی آپریشن حیدر سلطان ایس پی صدر عمران احمد ملک ڈی ایس پی سمندری وقار عظیم ایس ایچ او سٹی سمندری انسپکٹر شکیل احمد نے بتایا کہ ظفر اقبال ولد عبدالمجید سکنہ محلہ اشرف آبادسمندری نے 6 فروری کو درخواست دی کہ اسکا 12 سالہ بیٹاعبداللہ ظفر جو کہ پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، ٹیوشن پڑھنے 3بجے دن گھر کے قریب ہی دی امتیاز اکیڈمی گیا جب معمول کے مطابق مغرب کے وقت اکیڈمی سے واپس گھر نہ آیا تومجھے تشویش لاحق ہوئی جس پر میںنے اپنے بیٹے کی پتہ جوئی کرتے ہوئے اکیڈمی سے پتہ کیا تو ٹیچرنے بتایا کہ عبداللہ ٹیوشن پڑھنے اکیڈمی نہ آیا ہے دوران تلاش میری ملاقات محمد خرم سعید ولد رشید احمد اور محمد ذیشان ولد سلیم سے ہوئی جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے میرے بیٹے عبداللہ ظفر کو ایک کرولا کار برنگ سیاہ میں نامعلوم اشخاص کے ساتھ بائی پاس تاندلیانوالہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا ہے جس پر ہم نے گاڑی کی تلاش کی لیکن دستیاب نہ ہوئی اسی دوران میرے بھانجے عدیل ولد عبدالقدوس سکنہ محلہ اشرف آبادکواس کے موبائل نمبر پر کسی نامعلوم شخص نے کال کی کہ آپ کا بچہ ہمارے پاس ہے جس کے لئے انہوں نے 15لاکھ روپے تاوان کی رقم مانگی جس پر میں نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی تو وقوعہ کا مقدمہ نمبر 233/18مورخہ 06.07.18بجرم 365Aتھانہ سٹی سمندری میں درج ہوا ۔اس سنگین واقع کا سی پی او فیصل آباد اشفاق احمد خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ، ایس پی صدر اورایس پی سی آئی اے کی سربرائی میںڈی ایس پی سمندری، ایس ایچ او سٹی سمندری معہ ملازمان پر مشتمل تین ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر بچے کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے اغواء کنندگان محمدفرحان ولد رزاق سکنہ شاہکوٹ جوکہ مغوی کا قریبی رشتہ دارہے کوتین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیامزید تفتیش جاری ہے ۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے بحفاظت بچہ بازیاب کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر تینوں ٹیموں کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن