• news

چیچہ وطنی: پی ٹی آئی کا بینر لگانے کا تنازعہ لیگی کارکن کی فائرنگ سے مخالف کی بیٹی زخمی

چیچہ وطنی، ساہیوال (نامہ نگاران) پی ٹی آئی کا بینر لگانے کے تنازعہ پر نوجوان نے فائرنگ کر دی جس پر مخالف شخص کی بیٹی زخمی ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے نواحی گائوں50 بارہ ایل کے رہائشی محمد اشرف نے پی ٹی آئی کا بینر لگایا ہوا تھا جسے مسلم لیگی کارکن عمر ڈھلوں نے بینر اتارنے کا کہا اور انکار پرفائرنگ کر دی جس کی زد میںآکر محمد اشرف کی بیٹی نیلم زخمی ہو گئی۔ ملزم فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن