• news

عمران میثاق جمہوریت کا شعور نہیں رکھتے، ملک کو گولڈ سمتھ کے پاس گروی رکھنے نہیں دینگے: نیئر بخاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کو سمجھنے کا عمران خان کو شعور ہی نہیں میثاق جمہوریت کے وقت عمران خان مشرف کے ایک رتن تھے مشرف کے ریفرنڈم میں عمران خان ان کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے حمید گل نے عمرن خان کو انتشار پھیلانے کی تربیت دی پاکستان کو گولڈ سمتھ کے پاس گروی رکھنے نہیں دیں گے عمران نیازی گولڈن سمتھ کی دولت سے ووٹ نہیں خرید سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن