• news

طیب اردگان صدارت کیلئے کل حلف اٹھائیں گے

انقرہ(اے این این)ترک صدر رجب طیب اردگان دوری مدت صدارت کا حلف کل پیر کو اٹھائیں گے ۔نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم ہو گیا ہے، وزیروں کی تعداد کم کر دی جائیگی۔ طیب اردگان کو وزرا برطرف کرنے کا اختیار مل جائیگا۔ترکی میں صدر کا عہدہ مزید طاقتور ہو گیا، جون میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ترک رہنما طیب اردگان کل (پیر کو) دوسری مدت کیلئے صدارت کا حلف اٹھائیں گے، نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر کے نئی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 26 سے کم کر کے 16 کر دی جائے گی۔نئے نظام میں اسمبلی کا کوئی ممبر، وزیر نہیں بن سکتا،"بینالی یلدرم" ترکی کے 27 ویں اور آخری وزیر اعظم ہیں، جو پیر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد طیب اردگان کو وزار کو برطرف کرنے سمیت متعدد نئے اختیارات حاصل ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن