• news

نواز شریف، مریم کو سزا وطن عزیز اور جمہوریت کیخلاف ہے: رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر قانون وامیدوار این اے106 رانا ثناء اللہ خاں اور امیدوار پی پی 109چوہدری ظفر اقبال ناگرہ نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کیخلاف عدالتی فیصلہ کو عوام نے مسترد کردیا ہے یہ فیصلہ وطن عزیز اور جمہوریت کیخلاف ہے ۔ میاںنوازشریف کوعوام کامقبول لیڈرہونے کی سزادی گئی ہے۔سیاسی لیڈر جیلوںمیںبھی لیڈرہی رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے، آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم میاں نوازشریف کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو کسی بھی فیصلے سے ڈرے نہیں‘ جھکے نہیں۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ میاں نوازشریف ایسے لیڈر ہیں جو ملک وقوم کی خاطرڈٹ کر کھڑے ہیں‘عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے،مسلم لیگ ( ن) ایک بار پھر مرکز سمیت چاروں صوبوں میںحکومتیں قائم کرکے خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی۔عوام کو الیکشن کے موقع پر لوٹوں اور پارٹیاں بدلنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن