• news

جدہ: حرمین ٹرین کے تجرباتی سفر کا سلسلہ جاری

مکہ مکرمہ(اے پی پی) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ٹرین کے تجرباتی سفر کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ جدہ میں حرمین ٹرین چلانے کا پروگرام 5مقامات پر کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔جدہ ٹرین سٹیشن کے مسافر ہال تیار ہوچکے ہیں البتہ کثیر منزلہ پارکنگ، مسجد ، مسافر پلیٹ فارم اور لاجسٹک امدادی مراکز پر کام ابھی باقی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن