• news

خوبصورت چین کی تعمیر کیلئے عدلیہ نے بھرپور تعا ون کیاہے: چیف جسٹس

بیجنگ(آئی این پی/ شِنہوا)چین کے چیف جسٹس ژیائو کیانگ نے بین الاقوامی عدالتی تعاون اور عالمی ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں میں اضافے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ماحول کے بارے میں قانون سازی اور قانون کے نفاذ کو مسلسل بہتر بنایا ہے جبکہ چینی عدالتوں نے بھی اس نظام کو بہتر بنانے کے لیے مستعدی سے کام کیا ہے۔اورخوبصورت چین کی تعمیر کے لیے قانونی خدمات اور قانونی ضمانتیں فراہم کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بین الاقوامی سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماحول سے متعلق قانون سازی اورقانون کے نفاذ کے سلسلے میں عدالتی کوششوں کے باعث پیشرفت میں اضافہ ہوا ہے۔2017کے دوران چین میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق 2لاکھ33ہزار مقدمات نمٹائے گئے۔جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 69فیصد زیادہ تھے۔ان مقدمات سے1.81ارب امریکی ڈالر وصول کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن