تھائی لینڈ :کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے چینی سیاحوں کی تعداد 42 ہوگئی
بنکاک(آئی این پی/شِنہوا) تھائی لینڈ کے سمندر میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 38ہوگئی، گزشتہ روزپانچ مزید لاشیں نکال لی گئیں،اس طرح مرنے والوں کی تعداد42ہوئی تاہم 23افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ایک تھائی افسر نے ہفتے کو تھائی لینڈ میں چین کے سفیر لیو جیان کو بتایا کہ تھائی لینڈ کے فوکٹ مقام پر سمندر میں الٹنے والی دو کشتیوں کے لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جبکہ 23ابھی تک لاپتہ ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز طوفان کی زد میں آکر دو کشتیاں جن پر چینی سیاح سوار تھے گہرے پانی میں الٹ گئیں تھیں۔