• news

نسل نو جہد مسلسل کو شعار بنائے، ملکی ترقی میں کردار ادا کرے: سلطان احمد علی 

لاہور(خبر نگار)نئی نسل جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائے اور بڑے ہو کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہمیشہ سچ بولیں، خدمت خلق کریں اور اپنی دینی اقدار سے وابستہ رہیں ۔  ان خیالات کا اظہار خانوادۂ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان  میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 18ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے پندرہویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل نبیلہ غضنفر، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان بھی موجود تھیں۔ اس سکول کا ماٹو’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ ہے۔پروگرام کے آغاز پر نظریاتی سمر سکول کے طلبا و طالبات نے تلاوت کلام پاک ‘نعت رسول مقبولؐ‘ قومی ترانہ پیش کیا۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ نبی کریمؐ کو معلم بنا کر بھیجا گیا اور آپ نے لوگوں کی بہترین تعلیم وتربیت فرمائی ۔ آپ ہمیشہ سچ بولیں کیونکہ سچا آدمی زندگی میں کامیاب و کامران ہوتا ہے۔ نئی نسل اس ملک کا مستقبل ہے، آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کو پہچانیں اور ان پر اعتماد کرنا سیکھیں ۔اساتذۂ کرام کا ادب کریںکیونکہ استاد ہی قوم کو بناتا یا بگاڑتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن