• news

پیپلز پارٹی عوام کومایوس نہیں کریگی: سونیا خان

لاہور( خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے پیپلز پارٹی کی این اے 132کی امیدوار ثمینہ خالد گھرکی کی الیکشن مہم کے سلسلے میں پیراگون سٹی اور ڈی ایچ اے کے مختلف فیز میں ڈور ٹو ڈور مہم میں عوام سے ثمینہ خالد گھرکی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اس موقع پر سونیا خان نے کہا کہ عوام کو پیپلز پارٹی مایوس نہیں کرے گی اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ صرف اور صرف پیپلز پارٹی کو دے ثمینہ گھرکی پہلے بھی ایم این اے رہ چکی ہیں اور انہوں نے بطور وفاقی وزیر اپنے حلقہ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے تھے اور ان علاقوں اور گائوں تک بھی گیس پہنچا دی تھی جہاں پر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن