• news

دکھی انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی منائی گئی

کراچی (صباح نیوز) پاکستان میں سماجی خدمات کے درخشندہ عبدالستار ایدھی کی گزشتہ روز دوسری برسی منائی گئی۔ دکھی انسانیت کے مسیحا خود تو ہم میں موجود نہیں تاہم انکی خدمات آج بھی زندہ ہیں۔عبدالستار ایدھی کی خدمت کا سفر انکی وفات کے بعد بھی جاری وساری ہے، انکی برسی کے موقع پر اہلیہ بلقیس ایدھی نے کہا کہ مرحوم اپنی اولاد کو وراثت میں وہی مشن سونپ گئے۔ انکے بیٹے فیصل ایدھی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے بین الاقوامی سطح کے ادارے کے سربراہ ہونے کے باوجود فقیری کی زندگی گزاری۔عبد الستار ایدھی کی دوسری برسی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات اورسیمینار ز کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی انسانیت کی لئے خدمات کو سراہا گیا اور ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔
عبدالستار ایدھی

ای پیپر-دی نیشن