• news

نوازشریف کو سزا کیخلاف لیگی کارکنوں کے مظاہرے جاری‘ کفن پوش علامتی پھانسیاں

ملتان (سپیشل رپورٹر‘ لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو دی گئی سزا کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی مسلم لیگ ن ضلع سٹی‘ شعبہ خواتین اور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مظاہرے کئے گئے مظاہرین نے اس دوران کالے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے جس میں فیصلہ نامنظور لکھا تھا آج بھی مظہرے کئے جائینگے۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما¶ں یونین کونسل 11 کے چیئرمین چوہدری اسلم ہمایوں اور ملک انور علی کی قیادت میں حسن آباد چوک خانیوال روڈ پر قائد میاں نوازشریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مسعود قریشی‘ ندیم سپل‘ ملک عبدالرحیم‘ مشتاق کھوکھر سمیت دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چوہدری اسلم ہمایوں‘ ملک انور علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے قائد میاں نوازشریف کو سی پیک بنانے کی سزا دی گئی ترقی و خوشحالی کے راستے کو روکنے اور جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عوامی سمندر ثابت کردے گا کہ پوری قوم قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے متحد ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے بھی عبدالرحمن فری کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ اس دوران کارکنوں نے میاں نوازشریف کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق ایم پی اے بیگم سلطانہ شاہین کی قیادت میں لیگی کارکن شعبہ خواتین نے شریف خاندان کو دی گئی سزا¶ں کے خلاف کچہری چوک پر کفن پوش علامتی پھانسیاں لیتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا پاکستان مسلم لیگ ن کے فیصلے کے خلاف شدید نعرے لگائے سینہ کوبی کی اور میاں نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر ٹریفک بلاک رہی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے بیگم سلطانہ شاہین نے کہا کہ میاں نوازشریف قوم کے رہنما اور محب وطن ہیں ملک کے لئے کسی بھی عظیم قربانی دینے سے گھبراتے نہیں یہی وجہ ہے کہ میاں نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچیں گے اور مسلم لیگ ن کے متوالے ان کا شاندار استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ آج بھی مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے علامتی کفن پوش احتجاجی مظاہرے سے ثروت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دشمن ہمیشہ خون کے آنسو بہاتے رہیں گے۔ مگر وطن عزیز کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ سے روبینہ شاہین سکینہ بشیر‘ سہیلا اقبال جانگلہ‘ فرزانہ کنول‘ ثمینہ منیر‘ شبانہ خدا بخش‘ سکینہ بی بی‘ کنیز فاطمہ‘ زرینہ ظفر‘ خلیل بٹ‘ منظور کھوسہ‘ حنیف شاہد ارشاد بی بی‘ نسرین اعجاز نے بھی خطاب کیا اور میاں نوازشریف و مریم نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔
مسلم لیگ ن مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن