• news

مقبوضہ کشمیر : برہان وانی کی دوسری برسی پر ہڑتال‘ مظاہرے‘ کئی علاقوں میں کرفیو نافذ حریت قیادت نظربند

سری نگر/ مظفر آباد/ لاہور (نیوز ایجنسیاں + نیوز رپورٹر) لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف شہےد کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی انتہائی عقےدت و احترام اور اس عزم کے ساتھ منائی گئی کہ حصول آزادی تک کشمیری عوام جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گےا زبردست مظاہرے کےے گئے، کئی علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا جبکہ آزاد کشمیر میں بھی خصوصی تقرےبات اور اجتماعات ہوئے۔ پوری وادی فوجی چھاﺅنی میں تبدیلی کردی گئی۔ ہندوﺅں کی امرناتھ یاترا کو اتوار کو ایک دن کیلئے روک دیا گیا ہے۔ کئی مقامات پر انٹرنیٹ سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔ حرےت قائدےن علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی، آغا حسن الموسوی الصفوی، بلال صدیقی، محمد ےوسف نقاش، عمر عادل ڈار نظر بند رہے۔ ترال میں اتوار کو سخت کرفیو کا نفاذ عمل میںلایا گےا۔ پائین شہر میں ایک مرتبہ پھر کرفیو جیسی بندشیں عائد کی گئی تھی جبکہ حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں کے مقدس خون سے سرزمین کشمیر کو لالہ زار بنانے کا عمل جاری ہے، نہتے شہریوں کا بے دردی سے خون بہایا جارہا ہے۔ صباح نیوز کے مطابق ڈی چوک میں مظاہرہ کیا گیا۔ صباح نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ برہان وانی کشمیر کا نڈر سپوت تھا جس کی عظیم شہادت نے تحریک آزادی کو نیا ولولہ اور جوش عطا کیا۔ مقررین نے برہان وانی شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادی کشمیر تک برہان وانی کا مشن جاری رہے گا۔ دریں اثناءیوتھ فورم فار کشمیر لاہور(YFK) کے زیر اہتمام کشمیری حریت پسند رہنمائ برہان الدین وانی کے یوم شہادت پر ریلی ایوان اقبال تا لاہور پریس کلب نکالی گئی۔ قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے نوجوانوں اور یوتھ فورم فار کشمیر کے سینکڑوں رضا کاروں نے شرکت کی۔ قابض بھارتی افواج کے بدترین مظالم، بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت، کشمیری قیادت اور کشمیری نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ طارق غوری نے کہا کہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔ برہان الدین وانی کی شہادت تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے۔ بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرے اور عالمی برادری کی بھی اخلاقی ذمہ داری کہ وہ بھارت کو ان قرار دادوں کے احترام پر مجبور کرے۔ریلی کے اختتام پر بھارتی سفاکیت اور درندگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اوربھارتی ترنگے کو پیروں تلے روندا گیا۔ شہدائے آزادی کشمیر کے بلند درجات کےلئے دعا کی گئی۔
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر-دی نیشن