پی ٹی آئی میں شامل ہونا میری غلطی تھی ، نواب آف کالا باغ
میانوالی(نامہ نگار )نواب آف کالا باغ ملک وحید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا ہماری غلطی تھی، ہم پانچ سال سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلاتے رہے اور خرچہ کرتے رہے۔ اب عوام بھی ہوشیار ہوچکی ہے اب کھوکھلے نعروں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کا لا باغ میںحاجی محمد جاوید کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر دیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا خاندان کئی عشروں سے لوگوں کی خدمت کرتا چلا آیا ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم ہر وقت حلقہ میں عوام کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور مخالفین کی طرح دس سال بعد عوام کو منہ نہیں دکھاتے ۔