مسئلہ کشمیرحل کئے بغیرامن کاخواب پورانہیں ہوگا، عالمی برادری کشمیریوں پرمظالم بندکرائے :روشن خورشید
اسلام آباد (آئی این پی ) نگران وفاقی وزیر امور کشمیرروشن خورشید بڑوچہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور خوشحالی کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہوگا جب تک کہ کشمیر کا تنازعہ حل نہ ہو، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔ ایک بیان میں روشن خورشید بڑوچہ نے کہا عالمی براد ری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی فوری روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔نگران وزیر نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا خطے میں امن اور خوشحالی کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہوگا جب تک کہ کشمیر کا تنازعہ حل نہ ہو۔