• news

نئی دہلی:طلاق ثلاثہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی مسلم خاتون بی جے پی کا حصہ بن گئی

نئی دہلی(آ ئی این پی)طلاق ثلاثہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی اترا کھنڈ میں کاشی پور کی رہنے والی مسلم خاتون سائرہ بانونے بھا رتی حکمرا ن جما عت بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔ بھا رتی میڈ یا کے مطا بق بی جے پی سائرہ بانو کو پارٹی میں شامل کر کے یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ مسلم مخالف نہیں۔ اتراکھنڈ بی جے پی کے صدر اجے بھٹ نے کہا کہ یہ بڑا پیغام ان لوگوں کیلئے ہے جو سمجھتے ہیں کہ بی جے پی مسلم مخالف پارٹی ہے۔ سائرہ کا بی جے پی میں آنا ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جوہمیں فرقہ پرست قرار دیتے ہیں۔ اس ماہ کے آخر میں دہلی میں منعقد ہونیوالی پارٹی تقریب میں سائرہ کو رکنیت کا حلف دلایا جائیگا۔ سائرہ بانو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے عزم و ارادے سے بیحد متاثر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن