• news

گوجرانوالہ: لیگی اور تحریک لبیک کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا‘ امیدوار کی فلیکس کے اوپر تصویر لگانے والے چیئرمین کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) این اے 82سے لیگی امیدوار و سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم انتخابی کمپین کے سلسلہ میں یوسی 46میں پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود تحریک لبیک کے کارکن اور لیگی کارکن آمنے سامنے آگئے جنہوں نے اپنی اپنی پارٹیوں کے حق میں شدید نعرے بازی شروع کر دی، اس دوران دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی، مگر موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروا دیا، بعدازاں سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم اپنے کارکنوں کو ساتھ لیکر دوبارہ کمپین کیلئے روانہ ہو گئے۔ دریں اثناء کھیالی پولیس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے یوسی چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ چیئرمین یوسی 34 محمد یحییٰ بٹ کی تصویر تحریک لبیک کے امیدوار این اے 82 کی فلیکس کے اوپر لگی ہوئی تھی جس پر کھیالی پولیس نے الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن