• news

بھارت کا اوچھا ہتھکنڈا: 100 سے زائد کشمیری رہنمائوں کے ٹویٹر اکائونٹ معطل

 سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا سامنے آ گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کرانا شروع کر دیں۔ متحرک کشمیری رہنمائوں کے سوشل میڈیا اکائونٹ بند کرانا شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق 100 سے زائد سرگرم کشمیری رہنمائوں کے ٹویٹر اکائونٹ معطل کرا دیئے۔ بھارتی حکومک نے انڈین ڈیفنس سائبر ایجنسی کے ذریعے اکائونٹس بند کرائے۔ بھارت نے حق خودارادیت دبانے کے بعد آزادی اظہار پر بھی دبائو ڈالنا شروع کر دیا۔ فیس بک انتظامیہ نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے والے کئی پاکستانیوں کے اکائونٹ بھی معطل کئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن