عوام کا استحصال کرنے والوں کا کائونٹ ڈائو ن شروع ہو گیا: ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان پائیدار امن وترقی اور دنیا کے امن کی ضمانت ہے‘ ٹیبل لیمپ اندھیروں کو دور اور خوشحال پاکستان ریلی یکجہتی کو فروغ دے گی، انتخابات کو شفاف دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ عوامی ووٹ کی طاقت سے اُمیدوار ایوانوں میں پہنچ سکیں کرپشن‘ اقرباء پروری اور عوام کے حقوق کا استحصال کرنے والوں کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا ہے‘ عدلیہ نے طاقتوروں کے خلاف فیصلہ دے کر قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے جرأتمندانہ اقدام کیا ہے اب عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے ایسی قوتوں کو مسترد کر دیں جو ایوانوں میں پہنچ کر مظلوم غریب عوام کو بھول جاتے ہیں‘ کرپشن کو پروان اور اقرباء پروری کرنے والوں نے بیرون ممالک اربوں ڈالر کے محلات اور فیکٹریاں بنائی ہوئی ہیں‘ قومی خزانے سے دولت لوٹنے والوں نے ملک و قوم کا استحصال کیا ہے یہ کسی معافی کے لائق نہیں ہیں پاکستان کو خوشحال و مستحکم بنانے کیلئے لوٹی گئی دولت کو واپس لانا ہو گا‘ عدلیہ کی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں‘ 2018ء کے الیکشن کیلئے متوسط طبقے کے لوگوں کو آگے لائے ہیں جو ٹیبل لیمپ کے نشان پر عوام کا اعتماد چاہتے ہیں‘ آزمائے ہوئوں کو آزما عقلمندی نہیں اب نئے چہروں کو آگے لایا جائے‘ انتخابی مہم کا آغاز اور کامیاب ریلی اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ عوام تبدیلی اور پائیدار امن چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی پاور ہائوس چورنگی سے پاکستان سنی تحریک کی انتخابی مہم کے سلسلے میں خوشحال پاکستان ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے صدر نور احمد قاسمی‘ ممتاز مذہبی اسکالر علامہ سید محمد علی شاہ ‘مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان‘ پی ایس 123‘124 کے اُمیدوار سید عمیر شاہ‘ مطلوب اعوان‘ خالد حسن عطاری‘ عمران سہروردی و دیگر علماء و مشائخ موجود تھے۔