• news

’’ مردے کو لوٹے سے غسل دیا جاتا ہے اسکی قدر کرو‘‘ پی ٹی آ ئی امیدوار نور عالم کا دلچسپ لیکچر

پشاور (آئی این پی) پشاور میں تحریک انصاف کے امیدوارنور عالم خان عوام کے نرغے میں پھنس گئے، لوٹے لوٹے کے نعرے لگے تو نور عالم نے بھی لوٹا ازم پر لیکچر دے ڈالا۔ انہوں نے حلقے میں انتخابی جلسے میں تقریر شروع کی تو لوگوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا تاہم نورعالم نہ گھبرائے نہ ہی شرمائے الٹا لوٹا کلچر کی اہمیت پر لیکچر دے ڈالا ۔ان کا کہنا تھا کہ لوٹا تو پیدائش کے وقت نہلانے کے کام آتا ہے،مردے کو غسل بھی لوٹے ہی سے دیا جاتاہے۔اس لئے اس لوٹے کی قدر کرو۔، لوگوں اسے حقیر مت سمجھو ۔

ای پیپر-دی نیشن