• news

تھائی لینڈ: غار سے 6 بچوں کو نکال لیا گیا، باقی کو بچانے کیلئے آپریشن جا ری

بنکاک (نوائے وقت رپورٹ+ اے این این) تھائی لینڈ فٹ بال ٹیم کے غار میں پھنسے 6 بچوں کو نکال لیا گیا جبکہ دیگر بچوں اور انکے کوچ کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کیلئے 18 غوطہ خوروں کی ٹیم بھیجی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غار میں پھنسے بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ غار میں دو ہفتوں سے پھنسے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو بچانے کیلئے کوشاں ٹیم کے سربراہ نے آپریشن شروع ہونے سے قبل کہا تھا کہ بچوں کو بچانے کیلئے تین سے چار دن کا موقع ہے۔ اتوار کی صبح میڈیا اور غیر ضروری افراد سے کہا گیا وہ غار کے دہانے کی جگہ کو خالی کر دیں۔ ریسکیو ٹیم کے سربراہ نرونگسک اوسوٹناکورن نے کہا کہ ریسکیو ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے غار میں داخل ہوئی۔ آپریشن میں 13 بین الاقوامی غوطہ خوروں کے ساتھ تھائی بحریہ کے پانچ غوطہ خور شامل ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے اہل خانہ کو اس منصوبے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن